پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے لاہورہائی کورٹ سے پاسپورٹ وصول کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدرمریم نوازاپنے پاسپورٹ کے حصول کیلئے لاہورہائی کورٹ پہنچیں۔
پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد مریم نوازمیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کیے بغیرہائی کورٹ سے روانہ ہو گئیں۔
مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر وفاقی حکومت و نیب کو نوٹس، جواب طلب
لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز مریم نواز کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔





