عمران خان کی حمایت کرنے والوں کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی: مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں عمران خان کل تک جسے بہترین سپہ سالار اور بہتری فوج قرار دیتے تھے، آج ان کو میر جعفر و میر صادق اور نیوٹرلز کہتے ہیں، یہ ایک ہی شخص کے دو بیانیے ہیں، عمران خان کی حمایت کرنے والوں کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی اور پرویز…
انہوں نے کہا کہ آڈیو سامنے آجانے کے بعد عمران خان کا سائفر والا بیانیہ بھی جھوٹا ہے، عمران خان نے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ سائفر گم ہوگیا، سائفر حکومت کی امانت ہے کوئی ہیرے کی انگوٹھی نہیں، ریاست کی دستاویز کو آپ نے غائب کیا ہے۔ دنیا آج پاکستان کو سائفر بھیجنے سے ڈرتی ہے۔
مریم نواز نے الزام لگایا کہ ایوان صدر میں خفیہ ملاقات کرنے والا این آر او مانگ رہا ہے اور این آر او نہیں ملتا تو باہر آکر شور کرتے ہو، تمہارے خلاف اتنے بڑے بڑے کیسز ہیں، فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کیس میں مجرم یہ ثابت ہوا جبکہ فرح خان کو راتوں رات باہر بھیج دیا گیا یہ این آر او نہیں؟ ہم تمہاری طرح چھپ کر ضمانتیں نہیں کرواتے، دانیال عزیز اور دیگر لوگوں کو بھی معافی ملنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے گزارش ہے کہ ایسے شیطانی ذہن کو معافی نہیں ملنی چاہیے اور کیا ایسے شخص کو اسلام آباد میں چڑھائی کرنے کی اجازت ہونی چاہیے؟ بلکہ ایسے شخص کو نشان عبرت بنانا چاہیے۔
مریم نواز نے کہا کہ اسحاق ڈار کی واپسی کو این آر او کہا جا رہا ہے لیکن آپ نے بنی گالہ کی جھوٹی رجسٹریشن کروائی اس کو این آر او کہتے ہیں، عمران خان کو شرم نہیں آتی، معافی مانگنے کے بجائے این آر او این آر او کی رٹ لگا رہا ہے۔ پنجاب میں حکومت ملی تو آپ نے فرخ خان کے کیس ختم کرائے، یہ ہوتا ہے این آر او، جھوٹا مقدمہ جو قوم کے سامنے آیا آپ اسکو این آر او کہتے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسحاق ڈار کی واپسی سے معیشت بہتر ہو رہی ہے، ڈار صاحب نے پہلے بھی دو دفعہ ملک کو بحرانوں سے نکالا اب بھی نکالیں گے، اگر معیشت بہتر ہوگئی تو یہ لوگ عوام کو کیا منہ دکھائیں گے۔