پنجاب کے وزیرمعدنی وسائل لطیف نذرعہدے سے مستعفی

صوبہ پنجاب کے وزیرمعدنی وسائل اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف نذر نے وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
میڈیا سے گفتگو میں لطیف نذر کا کہنا تھاکہ وزارت چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور ذاتی مصروفیات کے باعث مستعفی ہورہا ہوں۔
ان کا کہنا تھاکہ پارٹی سے کوئی گلہ نہیں، نہ ہی قیادت سے شکوہ ہے۔
لطیف نذر کا کہنا تھاکہ پارٹی کے سٹی صدر فیصل آباد کی حیثیت سے کام کرتا رہوں گا، ایک دوروز میں وزارت سے باقاعدہ استعفیٰ دے دوں گا۔