آڈیو ویڈیو لیک اور سائیفر غریب کا مسئلہ نہیں: شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آڈیو ویڈیو لیک اور سائیفر غریب کا مسئلہ نہیں۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مہنگائی مزید 30 فیصد بڑھ گئی ۔ آڈیو ویڈیو لیک اور سائیفر غریب کا مسئلہ نہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ امید ہے10 اکتوبر کو لانگ مارچ کی تاریخ کا بگل بج جائے گا،پھر راج کرے گی خلق خدا۔
ان کا کہنا ہے کہ سیاست کا تناؤ اور ٹکراؤ کسی طرف بھی جاسکتا ہے۔حکومت ضمنی الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔ سائیفر حقیقت تھا اس لیےقومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں لایاگیا۔

مہنگائی مزید30٪ بڑھ گئی ہے۔آڈیو ویڈیو سائیفر غریب کا مسئلہ نہیں۔امید ہے10 اکتوبر کو لانگ مارچ کی تاریخ کا بگل بج جائے گا،پھر راج کرے گی خلق خدا۔سیاست کا تناؤ اور ٹکراؤ کسی طرف جاسکتا ہے۔حکومت ضمنی الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔سائیفر حقیقت تھا اس لیےقومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں لایاگیا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 8, 2022