پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ میاں صاحب کے پاس سنانے کیلئے بہت سی کہانیاں ہیں۔
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے نواز شریف کی آج نشر ہونے والے انٹرویو سے متعلق تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب کے پاس سنانے کیلئے بہت سی کہانیاں ہیں۔
انہوں نے مریم نوازکی جانب سے کیے گئے ٹویٹ کے جواب میں کہا ہے کہ ڈیل کے بعد وہ کس طرح دل کی بات کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے؟ وہ این آراو 22 کیلئے کی گئی ڈیل کوکیسے ظاہرکریں گے، ہو نہیں پائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز نے ٹویٹ میں بتایا تھا کہ نواز شریف نے میڈیا کے سامنے اپنا دل کھول کر رکھ دیا ہے۔ ان کا انٹرویو کل میڈیا پر نشر ہوگا۔
Mian sb has many tales to tell, but frankly after deal with establishment how will he be in position to speak heart to heart:) how will he reveal the deal he made for NRO22… ho nahi page ga https://t.co/DygGfq7yj7
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 9, 2022






