وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے استعفی دے دیا

وزیراعلیٰ داخلہ ہاشم ڈوگر نے استعفیٰ دیدیا۔ ان کاکہنا ہے ذاتی وجوہات کی وجہ سے عہدے پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔
وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو پیش کردیا۔ ان کے پاس وزیر جیل خانہ پنجاب کا بھی قلمدان تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کی وجہ سے عہدے پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔
کرنل (ر) ہاشم ڈوگر پی پی 177 قصور 4 سے 2018ء کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔
ہاشم ڈوگر قصور کے سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے والد سردار محمد عاشق ڈوگر 2 مرتبہ رکن قومی اسمبلی اور 2 مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی رہ چکے ہیں، جبکہ ان کے بھائی جاوید عاشق ڈوگر بھی انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں۔
ہاشم ڈوگر نے ایچی سن کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی اور پاک فوج میں شامل ہوگئے، انہوں نے 2015ء میں ریٹائرمنٹ لینے کے بعد انتخابات میں حصہ لیا تھا۔