سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کے دور میں پاکستان دنیا کا سب سے سستا ملک تھا۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمیں ملک دیوالیہ حالت میں ملا، دوسرے سال کورونا آیا، کورونا کے باعث چین دو سال کیلئے بند ہو گیاتھا، ورلڈبینک کے مطابق کورونا میں سب سے زیادہ روزگار پاکستا ن نے دیا، مشکلات کے باوجود پاکستان نے ریکارڈ ایکسپورٹس کیں۔
ان کا کہناتھا کہ ہمارے دور میں دنیا بھر میں مہنگائی ہوئی تھی پاکستان سب سے سستا ملک تھا، ہمارے دور میں خطے میں سب سے سستا پیٹرول مل رہاتھا،آج ملک میں پچاس سال کی سب سے زیادہ مہنگائی ہے،عالمی منڈی میں تیل کی قیمت نیچے آ چکی ہے اس کے باوجود ڈیزل 250 کا ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور
عمران خان نے کہاکہ پوری دنیا میں پبلک آفس ہولڈر کیلئے قوانین موجود ہیں، عدالت نے مجھ سے جو جو سوال پوچھے جواب دیا، 40 سال کا حساب دیا، میں تو جب کرکٹ کھیلتا تھا پبلک آفس ہولڈر بھی نہیں تھا۔






