اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں صبح 7 سے 10 اور شام 4 سے رات 7 بجے تک ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہو گی۔
ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جے پی روڈ اور ایکسپریس وے پر تعمیراتی کام کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہیوی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے لگائی گئی ہے۔






