اعظم سواتی کی گرفتاری پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کا رد عمل

سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی گرفتاری پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
اعظم سواتی کی گرفتاری پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری اور پھر اِنہیں ننگا کر کے مارنا، وہ ایک بزرگ ہیں، نانا اور دادا ہیں، ایک لمحے کو سوچیں ان کی فیملی پر کیا گزر رہی ہے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اعظم سواتی کی گرفتاری پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی پر تشدد کی خبریں پریشان کن ہیں، سیاسی قیدیوں پر تشدد پاکستان میں ایک نیا معمول بن گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری قابلِ مذمت ہے، ان کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
 
یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما، سینیٹر اعظم سواتی کو دو روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔