بھارتی کرکٹ انتظامیہ کے فیصلے پرشاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا بھارتی بورڈ کے ایشیا کپ 2023 کیلئے انڈین ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔
شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ’دونوں ٹیموں نے گزشتہ 12 ماہ میں بہترین دوستی کا مظاہرہ کیا ہے،ٹیموں کے دوستانہ ماحول سے ملکوں میں بھی خوشگوار صورتحال ہورہی تھی’۔

When excellent comradery between the 2 sides in the past 12 months has been established that has created good feel-good factor in the 2 countries, why BCCI Secy will make this statement on the eve of #T20WorldCup match? Reflects lack of cricket administration experience in India
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) October 18, 2022
انہوں نے کہا کہ اچھے ماحول کے دوران بی سی سی آئی کے سیکرٹری نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ سے قبل ایسا بیان کیوں دیا؟ بیان سے بھارت میں کرکٹ انتظامیہ میں تجربے کی کمی ظاہر ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے اعلان کیا ہے کہ 2023 کے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی سالانہ جنرل میٹنگ آج ممبئ میں ہوئی جس میں جے شاہ نے پاکستان نہ جانے کا بیان دیا۔
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے کہا کہ اگلے برس ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر ہو گا۔
خیال رہے کہ پاکستان نے ون ڈے فارمیٹ کے ایشیا کپ کی میزبانی اگلے برس ستمبر میں کرنی ہے۔