ریاض(مائی نیوز)سعودی عرب میں 12 ہالیڈے ان ایکسپریس ہوٹلز کھولنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس کے لیے معاہدہ طے کرلیا گیا ہے، اس کا مقصد مملکت میں سیاحت کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطاق سعودی عرب میں ہاسپٹلٹی اور سیاحت کے شعبے میں آئی جی ایچ ہوٹلز اینڈ ریزورٹس اور تشييد فار ہوٹل آپریشنز کے ساتھ ترقی اور سرمایہ کاری کی ایک نئی لہر دیکھنے کو ملے گی جس میں 1.3 بلین ریال کی لاگت سے 12 نئے ہوٹلوں کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔معاہدے میں سعودی عرب میں 2500 کمروں پر مشتمل ہالیڈے ان ایکسپریس ہوٹلوں کی تعمیر شامل ہوگی جس کا پہلا سیٹ جون 2025 تک جدہ میں کھولا جائے گا۔






