روس نے یوکرین پر بین البرّ اعظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ کر دیا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یوکرین کی فضائیہ نے کہا ہے کہ ماسکو نے یوکرین پر جنگ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے طاقت ور بیلسٹک ہتھیار کا پہلی بار استعمال کرتے ہوئے بین البرّ اعظمی میزائل سے حملہ کر دیا ہے۔ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے یوکرین کو امریکی لانگ رینج میزائل استعمال کرنے کی اجازت کے بعد روس اور یوکرین کے درمیان لڑائی میں شدت آ گئی ہے، یوکرین کی جانب سے امریکی میزائلوں کے بعد برطانوی اور فرانسیسی میزائلوں سے بھی حملے کیے گئے ہیں۔ دوسری طرف روس نے بیلسٹک میزائل کے استعمال پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے، کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ان خبروں پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا کہ روس نے آج صبح یوکرین پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل داغا ہے۔ یوکرینی فضائیہ کے مطابق بیلسٹک میزائل یوکرین کے علاقے دنیپر میں داغے گئے، جہاں 2 شہری زخمی ہوئے، جب کہ کئی کاروباری عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ تاہم یوکرین کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ میزائل کس قسم کا تھا، واضح رہے کہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (ICBMs) تباہ کن جنگی ہتھیار ہیں جو جوہری وار ہیڈز لے جانے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ یوکرین کی فضائیہ کے دعوے کے مطابق روس نے ایک کنزال ہائپرسونک میزائل اور سات Kh-101 کروز میزائل بھی فائر کیے، جن میں سے 6 کو مار گرایا گیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






