پشاور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما کامران بنگش کو جوڈیشل ریماند پر جیل بھیج دیا۔ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کامران بنگش کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا۔ اس دوران کامران بنگش کے وکلاء علی زمان اور سید سکندر حیات شاہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کامران بنگش کو جوڈیشل ریماند پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ دورانِ سماعت علی زمان ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے بغیر وارنٹ کے کامران بنگش کے گھر پر چھاپہ مارا، ایف آئی آر میں لگائے الزامات بے بنیاد ہیں۔ علی زمان ایڈووکیٹ نے عدالت میں مزید کہا کہ پرویز خٹک کے جلسے میں شرکت سے انکار پر ان کو گرفتار کیا گیا۔ دوسری جانب سکندر حیات شاہ ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ کامران بنگش کو مقدمے سے ڈسجارچ کیا جائے۔ یاد رہے کہ رہنما پی ٹی آئی مراد سعید کو پناہ دینے پر کامران بنگش کے خلاف ایف آئی آر درج ہے۔ پولیس کے مطابق ایف آئی آر تھانہ چمکنی کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کی گئی ہے جس میں دہشت گری سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق کامران بنگش نے اشتہاری مراد سعید کو حجرہ میں پناہ دے رکھی تھی، مراد سعید کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کامران بنگش کے حجرے پر چھاپہ مارا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کب سے ہوں گی؟ بڑی خبرآگئی
- محکمہ موسمیات نے جھکڑ چلنے اور بارشوں کے حوالے سے پیشگوئی کردی
- ایکس (ٹوئٹر) سے پیسے کمانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
- آئی ایم ایف نے پاکستان کو درپیش معاشی خطرات سے خبردار کردیا
- پاک فوج میں تین میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015