خیبرپختونخوا حکومت کیجانب سے صحت کارڈ کیلئے 2 ارب روپے جاری

خیبر پختونخوا کی حکومت نے نگراں وزیر اعلیٰ اعظم خان کی ہدایت پر صحت کارڈ کیلیے فنڈز جاری کر دیے۔ مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور نے بتایا کہ صحت کارڈ کیلیے 2 ارب جاری کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سروس دوبارہ بحال اور انتظامی کوتاہیاں دور کریں گے۔ ڈاکٹر ریاض انور نے بتایا کلہ فنڈز کی کمی سے صحت کارڈ سروس بند تھا تاہم نگراں وزیر اعلیٰ اعظم خان کی خصوصی ہدایت پر فنڈز جاری ہوا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایم ٹی آئی اسپتالوں میں غیر ضروری ترقیاتی کاموں پر پابندی عائد کر دی۔ مشیر صحت نے مزید کہا کہ ایم ٹی آئیز ہاسپٹلز مریضوں کے علاج پر توجہ دیں، اسپتالوں میں نئے بلڈنگ بنانے کی بجائے مریضوں کی دیکھ بھال اور سہولیات پر توجہ دیں گے۔