براعظم افریقا میں ایک ایسا انوکھا درخت پایا جاتا ہے جسے جب کاٹا جاتا ہے تو اس میں سے خون نما سیال رسنے لگ جاتا ہے۔ کاٹے جانے پر اپنا ’لہو‘ بہانے والا یہ درخت مقامی سطح پر’بلڈ وڈ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے جو ساگوان کی نسل سے تعلق رکھتا ہے۔ حیاتیاتی زبان میں اسے Pterocarpus angolensis کہا جاتا ہے۔ براعظم افریقا کے استوائی حصے میں رہنے والے لوگ اس عجیب و غریب درخت سے بخوبی واقف ہیں اور اس کی لکڑی سے اعلیٰ معیار کا فرنیچر اور آلات موسیقی تیار کرتے ہیں۔ افریقی ساگوان کا یہ درخت کئی منفرد خصوصیات کا حامل ہے۔ اس میں دیمک کے خلاف قدرتی طور پر مزاحمت پائی جاتی ہے اور اس کی لکڑی میں سے خوشگوار مہک آتی ہے۔ بلڈ وڈ کی سب سے اہم خوبی یہ ہے کہ اس پر آگ کا اثر نہیں ہوتا۔ اسی لیے افریقی ممالک میں اسے ان تعمیرات کے گرد بھی کاشت کیا جاتا ہے جنہیں آگ سے محفوظ رکھنا مقصود ہوتا ہے۔ بلڈ وڈ کی ان خصوصیات سے مقامی باشندے بخوبی واقف ہیں مگر افریقا سے باہر یہ درخت خون سے مشابہ سیال کے لیے جانا جاتا ہے جو کاٹے جانے پر اس کی چھال سے رسنے لگتا ہے۔ خون سے مشابہ رس نکلنے کی وجہ سے بہت سی مقامی آبادیوں میں یہ عقیدہ پایا جاتا ہے کہ یہ درخت خون کی بیماریوں کا علاج کرنے کی جادوئی طاقتوں سے مالامال ہے۔ اسی عقیدے کی بنا پر مقامی حکیم دیسی دواؤں میں درخت سے رسنے والے سرخ سیال کا استعمال بھی کرتے ہیں تاہم خون کے امراض میں اس کی افادیت ثابت نہیں ہوسکی۔ بلڈ وُڈ کے تنے کو جب کاٹا جاتا ہے تو اس کی چھال میں سے رسنے والا سیال مادہ واقعی یوں دکھائی دیتا ہے جیسے خون نکل رہا ہو۔ Blood wood tree. ?? pic.twitter.com/xxEuOy8J53 — Rajesh Sutradhar. (@RajeshS62040165) September 19, 2023 ماہرین حیاتیات کے مطابق پودوں کے بیشتر حصوں بالخصوص پتوں میں تینن نامی نامیاتی مرکب پایا جاتا ہے۔ عام طور پر اس کی مقدار 12 سے 20 فیصد تک ہوتی ہے۔ اس کی نسبت بلڈ وُڈ سے رسنے والے سیال میں اس کی مقدار 77 فیصد ہوتی ہے اور اسی وجہ سے اس کا رنگ سرخ ہوتا ہے۔ ماہرین حیاتیات کہتے ہیں کہ بلڈ وُڈ کی ’رگوں میں دوڑنے والا خوں رنگ سیال‘ اپنے ذائقے اور نظام انہظام میں بگاڑ پیدا کرنے کی خوبی کے باعث اس درخت کو جانوروں کے لیے ناپسندیدہ بنا دیتا ہے۔ چنانچہ یہ اس کا قدرتی دفاعی نظام ہے جو اسے جانوروں اور دیمک جیسے کیڑے مکوڑوں کی خوراک بننے سے بچاتا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015