اسرائیل کی غزہ پر مسلسل 24 گھنٹے جاری بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 400 ہوگئی جس کے باعث 7 اکتوبر سے ہونے والی جھڑپوں میں مجموعی تعداد 4 ہزار 600 سے بھی تجاوز کرگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے علاقے الجبالیہ کے پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا۔ اس علاقے میں ایک اسپتال اور ایک تاریخی مسجد بھی بمباری میں مسمار ہوچکی ہے۔ الجبالیہ میں اسرائیلی بمباری کو بلا تعطل 24 گھنٹے ہوگئے جس کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 400 ہوگئی جب کہ 100 سے زائد زخمی ہیں۔ القدس اور الشفا اسپتال تباہ ہوگئے۔ 7 اکتوبر سے اسرائیل کی غزہ پر بمباری میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 700 سے بڑھ گئی جب کہ زخمیوں کی تعداد 15 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔ اسی طرح مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائی میں دو فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔ مغربی کنارے میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 10 سے زائد ہوگئی۔ گزشتہ روز اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ کے شمالی علاقوں سے انخلا کے لیے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ جو شہری جنوبی غزہ منتقل نہیں ہوئے انھیں حماس کا حامی کا سمجھا جائے گا۔ اسرائیلی فوج نے دھمکی دی تھی کہ شمالی غزہ میں الٹی میٹم کے بعد بھی رہ جانے والے فلسطینی شہریوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔ شہری حماس کے لیے انسانی ڈھال نہ بنیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015