سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر آگئی

سعودی محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے وزٹ ویزہ ہولڈرز کے لئے اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وزٹ ویزہ ہولڈرز سے کہا ہے کہ’وہ ویزے میں آن لائن توسیع کرائیں اور ویزہ ضوابط کی پابندی کریں۔‘ محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے’انفرادی وزٹ ویزے میں توسیع اس کے ختم ہونے سے سات روز قبل ابشر افراد، اعمال اور بوابہ مقیم کے ذریعے کرائی جاسکتی ہے۔‘ محکمہ پاسپورٹ کے مطابق ’وزٹ ویزہ ہولڈرز ویزے کی میعاد ختم ہونے سے سات روز قبل آن لائن توسیع کراسکتے ہیں۔ اس کے لیے انہیں پاسپورٹ دفاتر جانے کی ضرورت نہیں۔‘