اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو ہوگا جس میں اسرائیل غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر نے رکن ممالک کو لکھے گئے ایک خط میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد سے پیدا ہونے والی صورت حال پر کونسل کا اجلاس جمعرات کو ہوگا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اب تک اسرائیل حماس جنگ سے متعلق کسی قرارداد پر اتفاق کرنے میں ناکام رہی ہے۔ گزشتہ ہفتے ہونے والا اجلاس بے نتیجہ ثابت ہوا تھا۔ جس میں روس کے انسانی بنیادوں پر جنگ میں توقف کے مطالبے کے مسودے کے متن کی 15 میں سے صرف 5 رکن ممالک نے حمایت کی تھی۔ امریکا، برطانیہ اور فرانس نے اس متن میں حماس کی مذمت نہ کرنے کو ناقابل قبول غلطی قرار دیا تھا۔ روس کا مسودہ مسترد ہونے کے بعد امریکا نے برازیل کی طرف سے پیش کی گئی دوسری قرارداد کو اس اعتراض کے ساتھ ویٹو کر دیا کہ اس کے بقول متن میں اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کا ذکر نہیں تھا۔ اس طرح گزشتہ ہفتے ہونے والا یہ اجلاس اس اہم مسئلے پر منقسم نظر آیا اور کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگیا تھا۔ تاہم اب اردن سمیت کئی عرب ممالک، روس، شام، بنگلا دیش، ویتنام اور کمبوڈیا کی جانب سے جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس سے باضابطہ طور پر ایک اور اجلاس کی درخواست کی گئی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015