پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں سرکاری سوشل میڈیا ٹیموں کے ذریعے بڑے پیمانے پر پراپیگنڈا کیے جانےکا انکشاف ہوا ہے۔ اس متعلق موصولہ دستاویزمیں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بجٹ میں اس پراجیکٹ کی لاگت 870 ملین روپے رکھی گئی تھی، سالانہ ترقیاتی پروگرام کی آڑ میں سوشل میڈیا ٹیموں کو مذموم بیانیہ پھیلانےکا ٹاسک دیا گیا۔ دستاویزات کے مطابق سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو سیاسی مقاصد، پراپیگنڈا مہم اور ڈس انفارمیشن کے لیے استعمال کیاگیا۔ دستاویزات کے مطابق سوشل میڈیا ٹیم میں شامل ملازمین کی تنخواہ 25 ہزار سے 40 ہزار روپے تک تھی، اور پی ٹی آئی کےریاست مخالف پراپیگنڈے میں شامل پہلے سے موجود 800 اکاؤنٹس کی تحقیق کی گئی۔ اس حوالے سے فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ قوم نے دیکھا جس کو راہبر چنا وہ رہزن بن کرخزانے کا بے دریغ استعمال کرتا رہا، کے پی میں سوشل میڈیا سینٹر بناکر پی ٹی آئی چیئرمین نے اے ڈی پی کے فنڈ کو استعمال کیا، ایک شخص کی خودپسندی کی ترویج کے لیے 870 ملین روپے خرچ کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ 30سے 40 ہزار تنخواہ پر نوجوانوں کو پراپیگنڈا کرنے کے لیے ملازمت دی گئی، 800 سے زائد جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ملک کا تشخص تباہ کرنے کی کوشش کی گئی، سرکاری وسائل سے پی ٹی آئی کا جھوٹا بیانیہ پھیلایا گیا اور ریاستی اداروں کو سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس سے نشانہ بنایا گیا۔ فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ قوم کا پیسہ قوم کو کمزور کرنے کے لیے استعمال کیا گیا، نوجوانوں کے ذہنوں کو بارود سے بھرا گیا، سوشل میڈیا کے ذریعے ٹاپ ٹرینڈ میں رہنا پی ٹی آئی چیئرمین کا مشغلہ تھا، ہم سیاسی اکھاڑے کے لوگ ہیں، پاکستان کے لیے جینا چاہتے ہیں پاکستان کے لیے مرنا چاہتے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اب موبائل پر کال کرنا ہو گیا مشکل، 100روپے کے بیلنس میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی ہوگی
- تقریب کے دوران فائرنگ، 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی
- قومی، صوبائی اسمبلیوں کے 77 ارکان کی رکینت کیوں معطل کی گئی؟ اہم وجہ سامنے آگئی
- سستی روٹی، بجلی ایسا مطالبہ ہے جن سے کوئی انکار نہیں کرسکتا: وزیراعظم آزاد کشمیر
- عمران خان کا شیر افضل مروت کے متعلق بڑے بیان سے پارٹی میں نئی بحث چھڑ گئی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015