ٹانک میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کی رنوال کے قریب ایک بڑی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
سکیورٹی فورسز ٹانک میں رات گئے سرچ آپریشن میں مصروف تھیں کہ رنوال کے مقام پر دہشت گردوں سے آمنا سامنا ہوگیا۔ دہشت گرد 7 موٹرسائیکلوں پر سوار تھے۔
 ٹانک میں پولیو ٹیم پر مسلح افراد کا حملہ، 2 پولیس اہل کار شہید
آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے خود کار ہتھیار اور 7 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں، جب کہ دہشت گردوں کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے، جس کے بعد سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔