سہ ملکی سیریز : نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کیویز ٹیم کو میچ سے قبل بڑا دھچکا ، فارم بلے باز ڈائرل مچل انجری کے باعث ٹرائی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔مچل کو دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ان کی شرکت فٹنس سے مشروط کردی گئی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ روز کھیلے گئے سہ ملکی ٹی ٹئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دی تھی ، پاکستان کی جانب سے ٹاپ اسکورر محمد رضوان پلیئر آف دی میچ قرار پائے تھے۔
پاکستانی ٹیم سیریز میں اپنے تیسرے میچ میں 11 اکتوبر کو کیوی ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گی جبکہ فائنل سے قبل اپنا چوتھا میچ 13 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔
واضح رہے کہ یہ سہ فریقی سیریز پاکستان کے لئے آسٹریلیا میں رواں ماہ شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کو بہتر بنانے کا ایک اچھا موقع ہے۔
سہ ملکی سیریز کا فائنل میچ 14 اکتوبر کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔