’بریانی اور کڑاہی‘ یاد رکھنا، شاہنواز دھانی کی ویڈیو وائرل

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے مداح سے ملاقات کیلئے بریانی اور کڑاہی کا مطالبہ کردیا۔
سوشل میڈیا پر شاہنواز دھانی کی نیوزی لینڈ میں پریکٹس سیشن کے دوران کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شاہنواز کو مداحوں میں گھلے ملے دیکھا گیا۔
اس ویڈیو میں فاسٹ بولر کہیں کسی سے گلے ملتے تو کہیں آٹوگراف یا پھر کہیں تصویریں بنواتے دیکھے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری
اس دوران ایک مداح نے شاہنواز دھانی کو ملاقات سے متعلق یاد دلایا جس پر شاہنواز کا کہنا تھا کہ ’بریانی اور کڑاہی ‘یاد رکھنا۔
مداح کے اوکے کرنے پر فاسٹ بولر کا کہنا تھا کل کراؤن پلازہ میں ملتے ہیں۔