چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی اور ٹرافی اپنے نام کی۔
قومی ٹیم کی جیت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافے کے حوالے سے بڑی اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے اور شاندار پرفارمنس پر مبارکباد بھی دی جا رہی ہے۔
Method , flair and temperament! Great win Pakistan.
— Ramiz Raja (@iramizraja) October 14, 2022
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں قومی ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ٹیم نے حکمت عملی، ذہانت اور تحمل کا مظاہرہ کر کے شانداز فتح حاصل کی۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی سوشل میڈیا پر گرین شرٹس کو کامیابی کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ فائنل میں بولنگ انتہائی شاندار رہی، آخری 5 اوورز نے جیت کی بنیاد رکھی، حارث رؤف نے عمدہ بولنگ کی جبکہ نواز اور حیدر علی اچھا کھیلے۔
Congratulations team Pakistan winning #NZTriSeries comprehensively ??????. Bowling was phenomenal & set up the tone in last 5 overs. Well bowled @HarisRauf14 ???. @mnawaz94 ????? @iamhaideraly ???. This series win wil give lot of confidence to team Pakistan in T20 World Cup
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) October 14, 2022
محمد حفیظ کا کہنا تھا اس سیریز میں جیت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کو بہت اعتماد دے گی۔






