کراچی کے صارفین کیلئے بجلی سستی کردی گئی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 88 پیسے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی اگست کی فیول چارجزایڈجسٹمنٹ کے تحت سستی کی گئی ہے جس کا اطلاق لائف لائن اورماہانہ 300 یونٹ تک کےگھریلو صارفین پر نہیں ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین کو ریلیف اکتوبر کے بلوں میں ملے گا۔






