روس نے یوکرین پر ایک ہزار کلو میٹر دور اپنے علاقے استرا خان سے میزائل داغ دیا، روس کی جانب سے یوکرین پر انٹر کانٹی نینٹل بیلسٹک میزائل سے حملہ تاریخ میں پہلی بار کیا گیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روس نے یوکرین پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا، جو تقریباً 6 دہائی قبل اس کے تیار کیے جانے کے بعد اس کا پہلا جنگی استعمال ہے۔ مزید رپورٹ کیا کہ اس کے علاوہ روس نے یوکرین کے علاقے ڈینیپرو کو نشانہ بنانے کے لیے ملٹی پل انڈیپینڈنٹ ٹارگیٹ ایبل ری انٹری وہیکلزٹیکنالوجی کا استعمال کیا، جو اس ٹیکنالوجی کا بھی پہلا استعمال ہے۔ انٹر کانٹی نینٹل بیلسٹک میزائل کی رینج ساڑھے 5 ہزار کلومیٹر سے زیادہ ہے اور یہ جوہری، کیمیائی اور حیاتیاتی وار ہیڈ لے جانے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ یہ ایک روایتی وار ہیڈ بھی لے جا سکتا ہے، جسے روس نے مبینہ طور پر آر ایس-26 روبیز بیلسٹک میزائل میں استعمال کیا تھام یہ میزائل یوکرین میں تباہ شدہ مقام سے ایک ہزار کلومیٹر دور روس کے علاقے استراخان سے داغا گیا تھا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے مبینہ اجازت کے بعد یوکرینی فوج نے روس پر پہلی بار لانگ رینج امریکی میزائل سے حملہ کر دیا تھا، جس پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے نیوکلیئر حملے کے حوالے سے حد کو کم کر دیا تھا۔ نظرثانی شدہ ڈاکٹرائن میں ان خطرات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے، جس کے تحت دنیا کی سب سے بڑی ایٹمی طاقت روس جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں سوچنے پر مجبور ہو جائے۔ اس ڈاکٹرائن کو ’دی بیسک آف اسٹیٹ پالیسی اِن دی فیلڈ آف نیوکلیئر ڈیٹرنس‘ کہا جاتا ہے۔ نئی ڈاکٹرائن میں کہا گیا ہے کہ روس یا اس کے اتحادی بیلاروس کو روایتی ہتھیاروں کے ساتھ جارحیت کا سامنا کرنا پڑا، اور اس سے خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو شدید خطرہ پیدا ہوا، تو کریملن نیوکلیئر حملے کرنے پر غور کرے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- شاہد آفریدی کوسندھ پولیس میں اہم ذمہ داری مل گئی
- پاکستان کیخلاف تیسرا ٹیسٹ میچ؛ انگلینڈ نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
- وزٹ ویزے پر یو اے ای جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
- آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا اہم مرحلہ مکمل، نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
- آئی فون 18 پرو اور پرو میکس کی قیمتوں کی متعلق بڑی خبر
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- September 2026
- August 2026
- July 2026
- June 2026
- May 2026
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015





