کراچی (مائی نیوز) بہادر آباد تھانے کی حدود میں واقع شارع فیصل کے قریب بلوچ کالونی پل سے کچھ فاصلے پر ہفتہ کی شب ساڑھے گیارہ بجے ایک شہری کے ساتھ مسلح ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا۔ معلومات کے مطابق، ملوثین میں دو موٹرسائیکل سوار افراد نے IBEX کال سینٹر کی نوکری پر جانے والے بائیک رائڈر اور سوار کو روک کر اسلحہ دکھاتے ہوئے زبردستی 15 ہزار روپے نقد، دو موبائل فونز (جن میں ایک آئی فون 13 پرو شامل تھا)، اور اصل شناختی دستاویزات لوٹ لیں۔ واقعے کے بعد ڈکیت بلوچ کالونی پل کی جانب سے فرار ہو گئے۔
متاثرہ شہری نے فوری طور پر بہادر آباد تھانے میں رپورٹ درج کروائی، جس پر تھانے کے ایس ایچ او نوید سومرو نے ایف آئی آر نمبر 216/2025 درج کرتے ہوئے تفتیش کا حکم جاری کیا۔ پولیس نے مقدمہ کو انویسٹیگیشن آفیسر کے حوالے کیا ہے۔ ایس ایچ او نوید سومرو کا کہنا تھا کہ *”شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ میں ذاتی طور پر ایسے مجرمانہ عناصر کے خلاف ہر کیس کی نگرانی کروں گا۔ مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کر کے انھیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔”
پولیس کے مطابق، سی سی ٹی وی فوٹیج اور گواہان کے بیانات کی بنیاد پر تحقیقات تیز کر دی گئی ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک حرکت کی فوری اطلاع دیں۔
