کراچی (طلعت عباس) سندھ رینجرز ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں راشد محمود اعوان اور حاجی بانو خان وسان شامل ہیں، ملزمان سے 30 بور پستول، 5 نائن ایم ایم پستول، 5.56 ایم ایم رائفل، 314 مختلف اقسام کا ایمونیشن، 20 میگزین، 45 پستول پاؤچ، 10 ایمونیشن پاؤچ، 45 ایمونیشن بیلٹ، 10 رائفل کور، 5 سکیورٹی گارڈ یونیفارم، اسلحہ پارٹس اور 177 اسلحہ لائسنس برآمد۔ ملزمان سے 302 شناختی کارڈ، 5 موبائل، کمپیوٹر، سرکاری اداروں، بینک، سکیورٹی کمپنیز کی مہریں اور نقدی برآمد کی گئی، دوران تفتیش ملزمان نے 900 کے قریب جعلی اسلحہ لائسنس بنانے کا اعتراف کیا ہے۔
ملزمان سرکاری اداروں کی جعلی مہریں لگاتے تھے، برآمد شدہ لائسنسز کی متعلقہ ادارے سے تصدیق کروائی جائے گی، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔






