کراچی: اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے معروف عزادار عادل حسین شہید

کراچی (سید طلعت عباس) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن منصور نگر میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں شیعہ نوجوان عادل حسین کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شہید عادل حسین کا تعلق ساڑھے گیارہ نمبر مرکزی مسجد و امام بارگاہ محمدیہ سے تھا، جہاں وہ ایک معروف عزادار اور فعال سماجی نوجوان کے طور پر جانے جاتے تھے۔

شہید کی میت امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی منتقل کی جا رہی ہے، جہاں اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور مذہبی رہنماؤں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تاہم ابھی تک کسی گرفتاری یا حملہ آوروں کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

علاقے میں اس واقعے کے بعد افسوس اور غم کی فضا طاری ہے، جبکہ مختلف مذہبی و سماجی تنظیموں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

بزنس کی دنیا سے خبریں

مزید پڑھیں

پاکستان میں امریکی خام تیل کی پہلی کھیپ کی آمد، تجارتی معاہدہ…

پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کے بعد امریکی خام تیل پہلی مرتب پاکستان پہنچ گیا ہے۔  امریکی خام تیل crude oil سے لدا بحری جہاز سنرجیکو کے آئل ٹرمینل (حب بلوچستان) پر پہنچ گیا ہے۔ اس امریکی بحری مزید پڑھیں

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں…

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کا آغاز مثبت ہوا، جبکہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید گھٹ کر چھ ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ میں تیزی دیکھی مزید پڑھیں