سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی SBCA کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصم حسین صدیقی کے زیر انتظام ناظم آباد میں غیر قانونی تعمیرات پر صحافی و سوشل ورکر طلعت شاہ کی درخواست۔

کراچی (مائی نیوز پاکستان) وائس چیئرمین آل پاکستان جرنلسٹ کونسل اور سرپرست اعلیٰ ایکشن فور ہیومینٹی طلعت شاہ نے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ناظم آباد میں جاری غیر قانونی پورشنز کی تعمیرات کے خلاف شکایت داخل کروا دی۔
درخواست نمبر:
AFH/52/25
بتاریخ 20 جنوری 2025 کو ناظم آباد میں جاری سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف غیر قانونی پورشن کی تعمیرات کی نشاندہی کی گئی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق رہائشی پلاٹوں پر پورشن کی تعمیرات غیر قانونی ہے جو کہ حکومت سندھ کے بورڈ آف ریوینیو اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے گٹھ جوڑ سے تیزی سے جاری ہیں۔ درخواست میں سندھ بلڈنگ کنٹرول قوانین کے سیکشن 6 (2) اور (3) کے تحت فوری اقدامات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں وزیر بلدیات سندھ جناب سعید غنی صاحب اور ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبد الرشید سولنگی نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اتھارٹی میں دائر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواستوں پر فوری کاروائی کا حکم دیا ہے مگر اس حکم پر عمل درامد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے عملے اور حکومت سندھ کے بورڈ اف ریوینیو کو کرنا ہے۔ مفاد عامہ کے تحت کراچی کے شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ اپنی جمع جمع پونجی غیر قانونی تعمیرات یعنی پورشن کی خریداری پر ضائع نہ کریں کیونکہ پورشن کی تعمیرات سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے نقشہ پاس کروائے بغیر کی جاتی ہے جس کی لیز پر بھی پابندی ہے۔ مذکورہ لیز کو غیر قانونی طریقے سے بورڈ آف ریونیو سے گٹھ جوڑ کر کے پرانی تاریخ میں اندراج کر کے خریدار کے سپرد کی جاتی ہے۔ جائیداد کے کاغذات کو غیر قانونی طریقے سے ریکارڈ کا حصہ بنانے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف ائی اے سے بھی ایسے عناصر سے نمٹنے کی التجا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں